Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کا متوازی اجلاس بلائے گی، اسپیکر، وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا

لاہور میں پی ٹی آئی کے 99 اراکین اسمبلی کی نجی ہال میں تقریب حلف برداری
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 11:52am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پاکستان تحریک انصاف (سنی اتحاد کونسل) نے پنجاب اسمبلی کا ایک متوازی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے پیر کی شب کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کا انتخاب جلد کریں گے، ہارے ہوئے مینڈیٹ کو پنجاب اسمبلی میں بٹھانا عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے برابر ہے، ان کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلنے دیں گے۔

شوکت بسرا کی جانب سے یہ اعلان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے کچھ دیر بعد کیا۔

مریم نواز نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ لیکن دوسری جانب پی ٹی آئی سراپا احتجاج ہے اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وہ ارکان اسمبلی جو سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے انھوں نے نجی طور پر حلف اٹھا لیا۔

لاہور کے نجی ہال میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جیتے ہوئے 99 رہنماؤں کی تقریب حلف برداری ہوئی، شوکت بسرا نے تمام جیتنے والے رہنماؤں سے حلف لیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آج جعل ساز وزیراعلی منتخب کروائی گئی، ہمارے پاس پنجاب اسمبلی میں 250 لوگ موجود ہیں ہم جلد اپنی جماعت کے منتخب لوگوں کا اسمبلی اجلاس بلائیں گے۔

نعیم حیدر پنجوتہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف مختلف جگہوں پر درخواستیں دی لیکن وہ مسترد کر دی گئیں، مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف ہارے ہوئے امیدوار تھے۔

اس موقع پر روبا عمر سمیت دیگر رہنماؤں نے الیکشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام اس جعلی الیکشن اور جعلی حکمرانوں کو نہیں مانتے، جلد ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

CM Punjab Maryam Nawaz