Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز کو وزیراعلیٰ ’سلیکٹ‘ کروانے کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹرگوہر

مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب 'سلیکشن' جمہوریت کے دامن پر بدنما داغ ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 26 فروری 2024 08:37pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ مریم نواز کو قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ’سیلیکٹ‘ کروانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب سلیکشن جمہوریت کے دامن پر ایک بدنما داغ ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ‏8 فروری کو انتخاب میں بری طرح شکست کھانے والے کرداروں کو پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام کے امکانات کو شدید دھچکہ پہنچے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے غم و غصّے میں اضافہ ہوگا، ہم مریم نواز کی سلیکشن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں، انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

pti

Pakistan Politics

election 2024 results

CM Punjab Maryam Nawaz