Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا

ائریپوسٹس کے کمرے میں یونیفارم پر "شکریہ پی آئی اے" پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا
شائع 26 فروری 2024 08:16pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہو گئی ہیں۔

مریم رضا نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782 پر تعینات تھیں، جو کینیڈا پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر سلپ ہوگئیں۔

مریم رضا کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

مبینہ طور پر کینیڈا سلپ ہونے والی مریم رضا کے کمرے میں یونیفارم پر ”شکریہ پی آئی اے“ پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا۔

مریم رضا کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد فضائی میزبانوں کے مختلف ممالک میں غائب ہونے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں۔

فائزہ نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھیں، فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم بھی واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

گزشتہ سال بھی اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز ٹورنٹو لینڈ کرنے کے فوراً بعد 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا میں غائب ہو گئے تھے جس کے بعد پی آئی اے عملے کے غائب ہونے والوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی تھی۔

فلائٹ میزبانوں کے مبینہ لاپتہ ہو جانے کا بنیادی اسباب قومی ایئر لائنز میں کم تنخواہ اور ملازمت کا محفوظ مستقبل نہ ہونا ہے۔

Air Hostess Slipped in Canada

Maryam Raza