Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف نے شفاف الیکشن کی یقین دہانی کرائی تھی، خط جواب مانگنے کیلئے ہے، پی ٹی آئی رہنما

آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی، مہربانو قریشی
شائع 26 فروری 2024 08:08pm

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتا ہے کہ خط میں کیا ہوگا، جو چیز ابھی ہوئی نہیں اس پر تنقید شروع کردی گئی ہے۔

حالانکہ گزشتہ روز عمران خان خود آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا اور آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن وقت پر صاف شفاف ہوں گے مگر نہ الیکشن صاف شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے۔

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ ہے۔

Letter to IMF

Meher Bano Qureshi