Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سازشی نظریات سے گھری روتھس چائلڈ فیملی کے سربراہ انتقال کرگئے

جیکب روتھس چائلڈ اسرائیل اور یہود پسندانہ عزائم کیلئے کھل کر خرچ کرتے تھے۔
شائع 26 فروری 2024 07:27pm

دنیا کے معروف ترین سرمایہ کار اور بینکنگ کے شعبے میں اعلیٰ نام رکھنے والے جیکب روتھس چائلڈ 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

روتھس چائلڈ کو 1980 کی دہائی میں شہر کے تیز ترین دماغوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور وہ متعدد ہائی پروفائل سودوں میں ملوث رہے تھے۔

خیال رہے کہ روتھس چائلڈ فیملی وہ خاندان ہے جس کے بارے میں کئی سازشی نظریات موجود ہیں۔

ان سازشی نظریات کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ روتھس چائلڈ فیملی دنیا کو چلانے والی مشہور زمانہ ”الیومیناتی“ میں ایک اہم نشست رکھتی ہے۔

پی اے نیوز ایجنسی کو جاری کردہ ایک بیان میں، ان کے خاندان نے کہا، ’ہمارے والد جیکب بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں ایک شاندار وجود رکھتے تھے، وہ ایک ایک شاندار فنانسر، فنون اور ثقافت کے چیمپئن، ایک وقف سرکاری ملازم تھے اور فلاحی کاموں کے پرجوش حامی تھے۔ وہ اسرائیل اور یہودی ثقافت میں خیراتی کاموں کے پرجوش حامی تھی، وہ ایک ماحولیاتی ماہر، بہت پیارے دوست، والد اور دادا تھے‘۔

روتھس چائلڈ کی اہلیہ 2019 میں انتقال کر گئی تھیں، اور انہوں نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹے کے ساتھ ساتھ متعدد پوتے پوتیاں چھوڑی ہیں۔

Illuminati

Jacob Rothschild