خاتون کی آن لائن آرڈر کی گئی ’فش فرائی‘ کی شکایت وائرل ٹرینڈ میں شامل ہوگئی
بھارت میں ایک خاتون نے آن لائن فوڈ ڈلیوری سروس ”زوماٹو“ سے فش فرائی آرڈر کی، لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس کا یہ آرڈر سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ ہی وائرل ہوجائے گا۔
جمعہ کو زوماٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک دلچسپ اسکرین شاٹ شئیر کیا۔
اس اسکرین شاٹ میں ریتیکا نامی گاہک نے ایک آرڈر کی شکایت کی، نمائندے نے جب آرڈر کی تفصیلات پوچھیں تو ریتیکا نےلکھا، ”فش فرائی“، جس کے جواب میں زوماٹو کی جانب سے لکھا گیا ”پانی میں گئی“، جواباً خاتون نے مزید اس کے آگے وہی لکھا جو آپ کے بھی دماغ میں ہے۔۔۔۔ ”چھپاک“۔
اگر آپ کو سمجھ نہیں آیا تو یہ ایک کھیل ہے جو انسٹاگرام پر کافی وائرل ہے، اس گیم میں کھلاڑی ”ایک مچھلی، پانی میں گئی، چھپاک“ کہتے ہوئے باریاں لیتے ہیں اور مچھلیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے رہتے ہیں، جو کی تعداد غلط ہوتی ہے وہ آؤٹ ہوجاتا ہے۔
سننے میں یہ کھیل انتہائی مضحکہ خیز اور بچکانہ ہے، لیکن سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
کسٹمر اور زوماٹو کے درمیان اس ہلکے پھلکے مکالمے نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔
انٹرنیٹ صارفین زوماٹو کی حس مزاح سے بہت متاثر ہوئے اور وائرل پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات شئیر کیے۔
ایک صارف نے ایکس پر تبصرہ کیا، ”پری پیڈ آرڈر تھا تو - پیسے، پانی میں گئے چھپاک چھپاک“۔
ایک اور صارف نے لکھا، ”آپ لوگ لاجواب ہیں۔ آپ کے شیئر ہولڈر بننے پر خوشی ہے“۔
ایک اور صارف نے لکھا ،”اور ٹرینڈ کا فاتح زوماٹو رہا“۔
Comments are closed on this story.