Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکولوں کی کلاس رومز میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد

فیصلہ طلہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کے پیش نظر کیاگیا
شائع 26 فروری 2024 06:09pm
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کی کلاس رومز میں اساتذہ کے لئے موبائل کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ عملہ صبح کے وقت اسٹاف سے موبائل فون جمع کرے۔

دوران ایمرجنسی اسکول سربراہان لینڈ لائن فون سے رابطہ کریں گے، اسکول اسٹاف بریک یا فری پیریڈ کے دوران موبائل کو استعمال کرسکیں گے۔

مراسلے کے مطابق اسکولوں میں فوٹو گرافی یا ویڈیوز بنانے کیلئے متعلقہ اسکول سربراہان سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔

فیصلہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

social media

تعلیم

Schools

موبائل فونز