Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امارات کیلئے 5 سالہ ملٹی انٹری ویزا کیا ہے، کیسے کام کرتا ہے؟

سال میں 180 دن تک قیام ممکن ہوگا، 4 ہزار ڈالر کا بینک بیلینس، انشورنس اور رہائش کا ثبوت
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 05:52pm

متحدہ عرب میں غیرملکی باشندوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر اور دو طرفہ تعلقات کو غیر معمولی استحکام بخشنے کے لیے دبئی ڈپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم نے سیاحوں کے لیے پانچ سالہ ملٹی انٹری ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

دبئی کی حکومت کی طرف سے متعارف کرایا جانے والا یہ پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا سیاحت کے شعبے کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔

2023 میں دبئی آنے والوں کی تعداد میں راتوں رات اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں دبئی ایک لیڈنگ سورس مارکیٹ کا درجہ اختیار کرگیا۔ پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا دوطرفہ کاروباری اور مالیاتی تعلقات کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دینے کے لیے ہے۔

اس نئے ویزا کے تحت غیرملکی بنیادی طور پر 90 دن قیام کرسکیں گے۔ اس مدت میں ایک بار توسیع ہوسکتی ہے۔ سال میں زیادہ سے زیادہ 180 دن قیام کیا جاسکتا ہے۔

یہ ویزا سفر کی بہت سی ضرورتوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگ یو اے سی سے کاروبار اور تفریح کے لیے بہتر طور پر روابط استوار رکھ سکیں گے۔

اس ویزا کے حامل افراد اپنی ضرورت کے تحت کسی بھی وقت یو اے ای آسکیں گے اور اپنے کاروباری روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے چند بنیادی ضرورتوں کا پورا کرنا لازم ہے۔ چار ہزار امریکی ڈالر کا بینک بیلینس، یو اے ای کا جاری کردہ ہیلتھ انشورنس، راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ، دئی میں ہوٹل یا کسی مکان میں رہائش کا ثبوت نمایاں ہیں۔

درخواست کے ساتھ رنگین فوٹو، پاسپورٹ کی کاپی، میڈیکل انشورنس، بینک اسٹیٹمنٹ، ٹور پروگرام اور آن ورڈ سفر کا ٹکٹ جمع کرانا لازم ہے۔

ویزا ڈجیٹل چینلز (جی ڈی آر ایف اے ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلی کیشن) یا پھر کسٹمر ہیپینیس سینٹر کے ذریعے یا پھر دونوں طریقوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ دونوں ہی طریقوں سے درخواست فارم پُر کرکے فیس جمع کرانا ہوگی اور دیگر بنیادی شرائط بھی پوری کی جانی چاہئیں۔

کاروبار

tourism

Indians

UAE MULTI ENTRY VISA