Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبوں پر تیرا نام ہمیشہ: نوجوان نے محبوبہ کا نام ہونٹوں پر ٹیٹو کرا لیا

بھارتی نوجوان کے عمل پر صارفین بھی حیران رہ گئے
شائع 26 فروری 2024 04:29pm

بھارتی نوجوان نے محبوبہ سے محبت کا انوکھا انداز اپنا لیا ہے۔ اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا نام لکھوا لیا ہے۔

بھارتی نیوز چینل زی نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ ایک نوجوان نے محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر اس کا نام ٹیٹو کرا لیا ہے۔

مقامی کلینیک میں نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا نام لکھوایا، ہونٹوں کے اندرونی حصے میں جو کہ کافی نازک سمجھا جاتا ہے۔

اس اندرونی حصے پر نوجوان نے سیاہ رنگ سے اپنی گرل فرینڈ کا نام ٹیٹو کرا لیا ہے، نوجوان اپنی محبت کو منفرد انداز میں جتانا چاہتا تھا،۔ یہی وجہ تھی کہ اس نے یہ ہونٹوں کے اندرونی حصے پر نام لکھوا لیا۔

اگرچہ یہ ایک انتہائی بے وقوفانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جو کہ نوجوان کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے، تاہم نوجوان کی محبت دیکھ کر صارفین بھی حیران ہوگئے۔

india

Indian

social media

Boy friend

love

Tatto

GIRL FRIEND

bharat

GF