تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ بننے والے مراد علی شاہ کون ہیں؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوچکے ہیں، مراد علی شاہ پہلے وزیراعلیٰ ہیں جن کے والد بھی اسی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔
سید مراد علی شاہ 11 اگست 1962 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور 1985 میں این ای ڈی کراچی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔
مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے مراد علی شاہ بیرون ملک چلے گئے اور 1993 میں انجینئرنگ اکنامکس سسٹم میں ایک اور ماسٹر کیا۔
مراد علی شاہ کے والد عبداللّٰہ شاہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وزیراعلیٰ رہے تھے۔
مراد علی شاہ نے سیاست کا آغاز 2002 میں کیا تھا، انہوں نے 2008، 2013، 2018 اور 2024 کےانتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔
مراد علی شاہ 2008 سے 2016 تک صوبائی وزیر رہے، جبکہ 2016 میں انہیں وزیراعلیٰ سندھ بنایا گیا۔
عام انتخابات 2018 کے انتخابات کے بعد مراد علی شاہ دوسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور اب 2024 کے انتخابات کے بعد انہیں تیسری بار وزیرِ اعلیٰ سندھ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.