Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شوکت یوسفزئی صدر عارف علوی کی حمایت میں سامنے آگئے

صدر مملکت پر دباؤ ڈال کر اسمبلی اجلاس بلانا غیر آئینی ہوگا، پی ٹی آئی رہنما
شائع 26 فروری 2024 03:33pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی صدر عارف علوی کی حمایت میں سامنے آگئے اور کہا کہ صدر مملکت پر دباؤ ڈال کر اسمبلی اجلاس بلانا غیر آئینی ہوگا، جب تک پارلیمنٹ مکمل نہیں ہوتی اجلاس کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسف زئی نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ صدر صاحب آپ کسی دباؤ میں نہ آئیں، آئین اور قانون کی روشنی میں فیصلہ کریں، سیاسی و ذاتی مفادات کے لیے مسلم لیگ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اکٹھے ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو آئین اور قانون اس وقت کیوں یاد نہیں آیا جب نگراں دور میں آئین کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینا ائین کی خلاف ورزی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ اقتدار کی ہوس نے مسلم لیگ نون کو فیملی پارٹی بنا دیا ہے، مسلم لیگ نون صرف اقتدار کا انتظار کر رہی ہے اقتدار نہ ملا تو یہ پھر بھاگ جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں سے نہیں معاشی نظام کو درست کرنے سے ترقی کرتا ہے، آئی ایم ایف صرف قرضہ دے سکتی ہے کیا تم چاہتے ہو کہ ملک کا نظام بھی ائی ایم ایف سنبھالے۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت نومنتخب قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکاوٹ بن گئے

صدر نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی، اعظم نذیر تارڑ

pti

National Assembly

peshawar

President Arif Alvi

Shaukat Ali Yousafzai