Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی

عدالت کی دونوں کیخلاف مقدمات کی رپورٹ 3 روز میں جمع کرانے کی ہدایت
شائع 26 فروری 2024 03:27pm

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی جبکہ عدالت نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ تین روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

پشاور ہائیکورٹ نے شہرام ترکئی اور عاطف خان کی مقدمات کی تفصیل کے لئے کیس کی سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کے خلاف وفاقی حکومت کی 2 کیسز ہیں، نیب میں ان کے خلاف ایک شکایت درج ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب بتایا کہ ان کے خلاف ایک شکایت درج ہے۔

عدالت نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ 3 روز میں جمع کرانے اور آئندہ سماعت تک شہرام ترکئی اور عاطف خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب، حکومت اور انٹی کرپشن سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینڈیٹ تحریک انصاف کو ملا تھا، وفاق میں اکثریت پی ٹی آئی کی تھی ، مخصوص نشستوں کا معاملہ اب تک الیکشن کمیشن میں زیر التواء ہے، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بڑی تعداد میں مخصوص نشستیں ہیں، اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر صدر اور سینٹ کا الیکشن ہونا ہے، مخصوص نشستوں کا معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، مخصوص نشستیں ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کو نہیں ملے لیکن ہم اس کے لیے جدو جہد کرینگے، مخصوص نشستوں کا ایک اہم کردار ہے ۔

ان کا کہنا مزید تھا کہ سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے گا تو سیاسی معاملات آگے بڑھے گے، صدر پاکستان آئین کے مطابق کام کرینگے، آرٹیکل 6 صدر پر نہیں ن لیگ والوں پر لگانا چاہے، امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آنے والے دو تین دن کے اندر طلب کیا جائے گا۔

Bail

Peshawar High Court

pti leaders

Atif Khan

Shahram tarakai