Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرم تیل میں انگوروں کو ڈال کر نئی ڈش بنا لی

تلے ہوئے انگوروں میں دودھ، بادام، کاجو شامل کیے جاتے ہیں
شائع 26 فروری 2024 01:40pm

بھارت میں انگوروں کو تیل میں ڈال کر میٹھی ڈش بنائی جاتی ہے، جسے مہمانوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔

عام طور پر پھلوں کو دھو کر کھایا جاتا ہے، کوئی ٹھنڈا کر کے کھاتا ہے تو کوئی کریم میں ڈال کر۔

مگر کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ پھل کو فرائی کر کے ایک نئی ڈش بنائی گئی ہو؟ ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا ہے، اس منفرد ڈش نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ ویڈیو میں منفرد ڈش سے متعلق بتایا گیا ہے، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے انگوروں کو توے میں موجود کھولتے تیل میں ڈالا جا رہا ہے، کھولتے تیل میں جیسے ہی انگور گئے تو ان کا رنگ بھی تبدیل ہونا شروع ہو گیا۔

جس کے بعد چھلنے کی مدد سے انگوروں کو پانی میں ڈال دیا گیا، آئل میں تلے ہوئے انگوروں کو بعدازاں الگ کیا جانے لگا۔ شروعات میں یوں لگ رہا تھا گویا کہ انگوروں کو اچار میں استعمال کیا جائے گا۔

تاہم مکسر گرینڈر میں انگوروں کو ڈال دیا گیا، اسی میں بادام، کاجو، تل، دودھ شامل کیا گیا، اس کے بعد توے پر دیسی گھی اور چینی ڈالی گئی جیسے ہی شیرا بن گیا تو اس میں سوجی ڈال دی گئی۔

اس کے بعد اس سوجی والے مکسچر میں انگوروں والا مکسچر ڈال دیا گیا، جسے اچھی طرح تیار کیا گیا اور پھر تھوڑا مزید دودھ شامل کیا گیا۔

جس کے بعد یہ ڈش کچھ حلوے جیسی صورت اختیار کر گئی، یہ میٹھی ڈش دراصل مقامی طور پر خاصی مقبول ہے، جسے مہمانوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، جبکہ اسے خصوصی مواقع پر بھی بنایا جاتا ہے۔

اس موقع پر صارفین نے بھی حیرانی کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ مکمل طور پر رزق کا ضیاء ہے، یہ کوکنگ نہیں ہے۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ پھلوں کو کبھی بھی فرائی نہیں کیا جاتا ہے، جو چیز فرائی ہوتی ہے، وہ سبزی ہے نا کہ پھل، اس سے خطرناک کیمیکل ری ایکشن ہوگا۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بے چارہ انگور! اسے کہتے ہیں وقت سے پہلے دردناک موت۔

fruits

Cooking

Grapes

FRESH FRUITS

Fried Grapes

Fry