Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد حادثے کا پانچواں زخمی بھی دم توڑ گیا

سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد میں آگ سے جھلس کر 7 میں سے 5 زخمی انتقال کرچکے ہیں
شائع 26 فروری 2024 12:41pm

کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد حادثے کا پانچواں زخمی کاشف بھی انتقال کرگیا، 44 سالہ ڈائیلاسز ٹیکنیشن کاشف 11 فروری کو آگ لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

کاشف نے سوگواران میں 2 بیٹیوں اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔

سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد میں آگ سے جھلس کر 7 میں سے 5 زخمی انتقال کرچکے ہیں جبکہ ایک معمولی زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حادثے کے ایک زخمی ستار احمد واقعے کے روز ہی دوران علاج چل بسے تھے جبکہ باقی 5 زخمیوں کو اہلخانہ کے اسرار پر دوسرے روز نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

افسوسناک واقعے کا آخری زخمی حمزہ اس وقت بھی نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ڈائیلاسز ٹیکنیشن کاشف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لیاقت آباد حادثہ انتہائی دلخراش واقعہ تھا، اس کا جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

karachi

Liaquatabad

Sindh Government Hospital

sindh government hospital liaquatabad

one more dead