Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر کے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار

صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلائیں تو بھی اجلاس 29 کو ہی ہوگا، ذرائع
شائع 26 فروری 2024 12:08pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس بلانے کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، صدر مملکت کی جانب سے وزارت پارلیمانی امورکی سمری پر نہ انکار کیا نہ ہی ستخط کیے گئے، جس کے بعد نگراں حکومت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاری مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29 کو ہی ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے نگراں وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائی جاسکتی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شعبہ قانون سازی اس بارے آج سپیکر کو بریفنگ بھی دے گا، آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 2 کے تحت 29 فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے، صدر 21 دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری روک سکتا ہے، صدر مخصوص نشستوں کو بنیاد بنا کر بھی اجلاس نہیں روک سکتا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کے اجلاس بلائے جاچکے ہیں گورنرز نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی، حکومت آئینی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوسکتی ۔

مزید پڑھیں

صدر پاکستان کے انتخابات کا شیڈول تیار، عارف علوی کی رخصتی قریب

صدر نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی، اعظم نذیر تارڑ

عطا تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دے دیا

اسلام آباد

National Assembly

President Arif Alvi

Arif Alvi