حکومت سازی میں پیشرفت کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازپر پہلے ایک گھنٹے کے دوران 741 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100انڈیکس 63 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے کاروبارکا اختتام مثبت انداز میں ہوا تھا،۔
اس کے بعد ہفتے کے آغاز پر بھی اضافہ ریکارڈ کیا جانا اس بات کو طاہر کرتا ہے کہ حکومت سازی میں پیشرفت کا استاک ایکسچینج پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں وزارئے اعلیٰ کا انتخاب آج کیا جارہا ہے اور وفاق میں بھی آئندہ چند دنوں میں پیش رفت متوقع ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے سے متعلق بیان کا بھی مارکیٹ پر اچھا اثر ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.