Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’شادی کے بعد کرکٹرز ان فٹ کیوں ہوجاتے ہیں‘

سابق کرکٹراور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے وجوہات بتا دیں
شائع 26 فروری 2024 11:53am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ ان میں شاداب خان ، حارث سہیل ، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق اور شان مسعود یکے بعد دیگرے نئے بندھن میں بندھے۔

شادی کے بعد سے یہ کرکٹرز غیر ملکی دوروں پر اپنی بیگمات کے ساتھ نظر آتے ہیں، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ شادی کے بعد بیشتر کی پرفامنس میں نمایاں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

شادی شدہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر ایک ایسا ہی سوال سابق کرکٹراورکمنٹیٹر رمیز راجہ نے اٹھایا ۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک رمیز راجہ نے کہا کہ آخر کیوں شادی کے بعد کھلاڑی اپنی پرفارمنس کھو دیتے ہیں ۔ ایسا کئی کرکٹرز کے ساتھ ہو رہا ہے اور اب یہ لوگوں کے لئے صرف میم مٹیریل بن گئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران کبھی بھی اپنی بیوی کے ساتھ سفر نہیں کیا۔ بیوی اور چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنا کوئی آسان جاب نہیں ہے، جب آپ کئی گھنٹوں کے لیے کام کر رہے ہوں ۔ اس طرح جب کھلاڑیوں پر فیملی اور کام کی طرف سے پریشر پڑتا ہے تو ان کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ پلیئرز کو چاہیے کہ وہ دورہ ختم کرنے کے بعد ایک ہفتہ کی چھٹیوں کے طور پر وہیں ٹھہرجائیں اور فیملی کے ساتھ ٹائم گزاریں۔

cricket

imam ul haq

Shaheen Shah Afridi

shadab khan

haris sohail

Rameez Raja

PAKISTANI CRICKETERS