Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج، 100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس اضافہ
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 04:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں مزید بہتر ہوگئی، دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.20 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران، پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 279.36 پر مستحکم رہا، اسی شرح سے یہ ہفتہ قبل انٹر بینک مارکیٹ میں بند ہوا تھا۔

گزشتہ ہفتے بلومبرگ نیوز نے ایک پاکستانی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کم از کم 6 بلین ڈالر کا نیا قرض حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ آنے والی حکومت کو اس سال واجب الادا اربوں کا قرض ادا کرنے میں مدد ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک آئی ایم ایف کے ساتھ ایک توسیعی فنڈ کی سہولت پر بات چیت کرنے کی کوشش کرے گا، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ بات چیت مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی امید ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔

100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 63 ہزار305 پوائنٹس پر بند ہوا۔

karachi

us dollar

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE