Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز ہیں، سراج الحق

حکمرانوں کی جیبوں میں امریکا و یورپ کے ویزے ہیں، سراج الحق
شائع 25 فروری 2024 10:11pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز ہیں، جو عمارت تعمیر کی گئی ہے چند مہینوں بعد دھڑام سے گر جائے گی، جعلی حکومت کی عمارت کا ملبہ اٹھانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ایک چور کے بعد دوسرے چور کو مسلط کیا جا رہا ہے، قوم سوال کرتی ہے کہ انہیں قطاروں میں کھڑے کرکے وقت کیوں ضائع کیا۔

ن لیگ سے مطالبوں پر ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے، حکمرانوں کی جیبوں میں امریکا و یورپ کے ویزے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں یہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی آخری حکومت ہوگی۔

Siraj Ul Haq