Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیر اجازت حج کرنے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور قید مقرر

10 سال تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہوگی
شائع 25 فروری 2024 09:09pm

سعودی عرب کے حکام نے غیر ملکی اور مقامی عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنا اجازت حج کرنے پر انہیں ہزاروں ریال کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

سعودی حکام نے آئندہ حج سیزن میں شرکت کے لیے مطلوبہ اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50 ہزار سعودی رالر کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ 37 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

مزید برآں، اگر کوئی فرد ایسے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کرتے ہوئے پایا گیا جن کے پاس مناسب اجازت نامے نہیں تو اس پر بھی 50 ہزار سعودی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو چھ ماہ کے لیے جیل بھی جانا پڑے گا اور پھر انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور انہیں 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Saudi Arabia

HAJJ AND UMRAH

HAJJ PACKAGE

Fine on without permission hajj