Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عطا تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دے دیا

صدر پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن بنے ہوئے ہیں، عطا تارڑ
شائع 25 فروری 2024 06:25pm
PMLN leader Atta Tarar press conference - Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی اپنے عہدے سے انصاف نہیں کرسکے۔

عطا تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایوان صدر کو سازشوں کو گڑھ قرار دیا اور کہا کہ قومی اسمبلی کے ارکان کے نوٹیفکیشن ہوچکے ہیں، صدر مملکت اجلاس بلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدرِ مملکت اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرسکے، حیران ہوں کہ صدر مملکت قومی اسمبلی اجلاس پر فیصلہ نہ کرسکے اور اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے بیٹے نے بھارت کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے، صدرعارف علوی نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی، عارف علوی نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ہر معاملے پر زمان پارک یا اڈیالہ جیل پہنچ جاتے ہیں، صدر مملکت نے صرف 4 کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، انہوں نے باقی اثاثے ظاہر کیوں نہیں کیے؟

President Arif Alvi

Attaullah Tarar