Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سراؤں کے رقص اور ناچ گانوں پر پابندی عائد

ہوائی فائرنگ اور منشیات پر بھی مکمل پابندی عائد
شائع 25 فروری 2024 04:58pm

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں واقع قصبے نظام پور میں جرگے نے شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سراؤں کے رقص اور ناچ گانوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

نظام پور کے علاقہ عمائدین کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں علاقہ مشران اور مقامی ناظمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر جرگہ عمائدین نے فیصلہ کیا کہ خواجہ سراؤں کی محفلوں، ناچ گانوں، ہوائی فائرنگ اور منشیات پر مکمل پابندی ہوگی۔

جرگے کے بعد عمائدین اور مقامی ناظمین نے اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے۔

Nowshera

Jirga

Grand Jirga

Nizampur

Transgender dance in wedding