Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

نوجوان نے 50 لاکھ کے بیمے کیلئے ماں کو مار ڈالا

آن لائن گیمنگ کا شوقین اتر پردیش کا رہائشی ہمانشو قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا
شائع 25 فروری 2024 03:51pm

بھارت میں ایک نوجوان نے بیمے کی رقم وصول کرنے کیلئے ماں کو مار ڈالا۔ آن لائن گیمنگ کے شوقین ہمانشو نے قرضے چکانے کیلئے ماں اور باپ کا 50,50 لاکھ کا بیمہ کرایا تھا

سفاکی کا یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع فتح پور سیکری میں رونما ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ہمانشو آن لائن گیمنگ کا شوقین تھا۔ وہ Zupee نامی ایپ استعمال کرنے کا عادی تھا۔ اس نے گیمز دیکھ دیکھ کر اپنی ماں کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔

ہمانشو کی مالی حالت بہت خراب تھی۔ اس پر قرضوں کا بوجھ بھی تھا۔ ماں کے بیمے کے 50 لاکھ روپے وصول کرنے کے لیے اس نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمانشو نے گزشتہ دسمبر میں گھر سے زیورات چراکر اپنی ماں اور باپ کا پچاس پچاس لاکھ روہے کا بیمہ کرایا تھا۔

اس نے اپنے دوستوں سے چار لاکھ روپے سے زیادہ کے قرضے لے رکھے تھے۔ جب دوستوں نے وصولی کے لیے اصرار کیا تو ہمانشو نے ماں کو قتل کرکے بیمے کی رقم وصول کرنے کا منصوبہ بنایا۔

ایک دن جب ہمانشو کے والد چترا کوٹ میں ہنومان مندر میں پوجا کے لیے گئے تو ہمانشو نے ماں پربھا کو قتل کرکے دریائے جمنا میں ڈال دیا۔

ہمانشو کے والد روشن سنگھ واپس آئے تو بیوی کو گھر میں نہ پاکر لوگوں سے پوچھا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ ہمانشو کو ٹریکٹر کے ساتھ دریا کے کنارے دیکھا گیا تھا۔

پولیس کو اطلاع ملی تو اس نے تفتیش کی بنیاد پر دریا کنارے دفنائی ہوئی لاش برآمد کرکے ہمانشو کو گرفتار کرلیا۔

Uttar Pradesh

mother killed

FOR INSURANCE BOOTY

ONLINE GAMER