Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوور بلنگ میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع

نیپرا نے لیسکو سے تمام ڈویژنوں کا اوور بلنگ ڈیٹابھی مانگ لیا
شائع 25 فروری 2024 02:32pm

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لیسکو کی جانب سے اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کا آغاز کردیا جبکہ نیپرا نے لیسکو سے تمام ڈویژنوں کا اوور بلنگ ڈیٹابھی مانگ لیا۔

نیپرا نے لیسکو کو 27 فروری تک اووربلنگ ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا کا کہنا ہے ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای اور ایکسینز کے خلاف کارروائی ہو گی، اس ڈیٹا کی روشنی میں ایس ای ایکسینز کے خلاف کارروائی ہو گی، جو افسران اووربلنگ ملوث ہیں انہیں فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں ہے، اووربلنگ میں شاہ پور، رائے ونڈ ،کوٹ لکھپت، قصور،چونیاں پھول نگر شالیمار شاہدرہ سرفہرست ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیپرا نے مزید کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو کو پہلے بھی انتباہ کر چکے ہے، آخری وارننگ دے دی ہے اب کارروائی ہوگی۔

nepra

lahore

National Electric Power Regulatory Authority

LESCO

OVERBILLING