Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری سے اراکین بلوچستان اسمبلی کی ملاقات، حکومت سازی پر تبادلہ خیال

تمام اراکین بلوچستان اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
شائع 25 فروری 2024 11:21am

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا، نئی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔

مزید پڑھیں

پارٹیوں میں شمولیت کا آخری روز، بلوچستان اور سندھ سے منتخب آزاد اراکین کے اہم فیصلے

پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ بلوچستان الیکشن ہی نہیں جیت پائے

نومنتخب ارکان کی حلف برداری: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

PPP

Asif Zardari

balochistan assembly

Pakistan People's Party (PPP)

newly elected members