Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، 2 افراد زخمی

گاڑی کو حادثہ شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا
شائع 25 فروری 2024 10:56am

کراچی میں شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، حادثے میں گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ بھی دی گئی۔

بعد ازاں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

Shahra e Faisal

baloch colony

baloch colony bridge

tyre burst