Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج سے کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی، سیاحتی مقامات پر برف باری جاری

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان
شائع 25 فروری 2024 11:31am

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں آج اتوار کو موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، بلوچستان، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے وقت چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

پنجاب

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شام کو خطہ پوٹھوہار، میانوالی، اٹک، خوشاب، سرگودھا، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں، چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا البتہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض سیاحتی مقامات پر بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محدود سفر کی ہدایت کی ہے۔

سب سے کم درجہ حرارت کہاں ریکارڈ ہوا؟

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں منفی 12،استور میں منفی 9 اور مالم جبہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسکردو،گوپس اور ہنزہ میں منفی 5، بگروٹ میں منفی 4، راولاکوٹ ، گلگت اور دیر میں منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ایک، اسلام آباد 3 ،پشاور 6 ، لاہور 9 اور کراچی میں 16 سینٹی گریڈ رہا۔

وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر رات سے برفباری، سردی میں اضافہ

دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ اور اڑانگ کیل ، تاؤبٹ، جاگراں، شونٹھر، گریس اور سرگن کی وادیوں میں رات گئے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

شمال بالائی بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں، زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایران میں موجود طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے، صوبے بھر میں بارش،ژالہ باری اور برف باری کا امکان ہے، موسلادھاربارش سےندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے، کوژک ٹاپ،شیلاباغ،توبہ اچکزئی میں برف باری کا امکان ہے۔

وادی زیارت جانے والے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے کی پنچاب،خیبرپختونخوا جانے والی این 50 شاہراہ پر محدودسفرکی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچستان

اسلام آباد

KPK

Rain

snowfall

rainy weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

snow fall

vadi neelam

Snowfall Prediction