Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشکوک افراد کی پنجاب اسمبلی میں داخلے کی کوشش، 5 زیر حراست

پانچوں افراد نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھا، پولیس
شائع 24 فروری 2024 10:52pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

پنجاب اسمبلی کے باہر سے پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

مشکوک افراد نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق پانچوں افراد نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پانچوں افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ زیرحراست ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

واضح رہے کہ جس وقت مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہو رہا تھا۔

اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی اور مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان اسپیکر منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر نامزد وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ایوان میں موجود تھیں جنہوں نے ووٹ بھی کاسٹ کیا۔

Maryam Nawaz

punjab assembly

Punjab police