Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ : سابق ایئر چیف مارشل حکیم اللہ درانی سپرد خاک

حکیم اللہ درانی 1988 میں ملک کے پانچویں ایئر چیف مارشل بنے
شائع 24 فروری 2024 07:44pm
فوٹو۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔ سوشل میڈیا

سابق ایئر چیف مارشل حکیم اللہ خان درانی کو چارسدہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حکیم اللہ خان درانی کو آبائی گاؤں شیح کلے چارسدہ میں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت دیگر افراد نے شرکت کی جبکہ پی اے ایف کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

حکیم اللہ خان درانی 1935 میں چارسدہ شیخ کلے میں پیدا ہوئے تھے۔

1956 میں ائیر فورس جوائن کی اور 1957 میں پائلٹ آفیسر بن گئے۔

1988میں ملک کے پانچویں ایئر چیف مارشل بننے کا اعزاز حاصل کیا جب کہ 1991 میں ملازمت سے ریٹائر ہوگئے۔

Pakistan Navy

pakistan army

Pakistan Airforce

Air Chief Marshal Hakimullah Khan Durrani