Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین: رہائشی عمارت میں بھیانک آتشزدگی، 15 افراد ہلاک 40 سے زائد زخمی

آگ پر قابو پانے کے لیے پچیس فائر ٹرکس نے حصہ لیا
شائع 24 فروری 2024 06:28pm

چین میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا بھیانک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شنگھائی سے 260 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر آگ پر قابو پانے کے لیے پچیس فائر ٹرکوں کو متحرک کیا گیا اور صبح 6 بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی سے 15 افراد ہلاک ہیں، جبکہ 44 زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

china

Nanjing Fire