Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں چھوٹی الیکٹرک کاروں کی بہار آگئی

چھوٹے اور کم آمدنی والے شہروں میں چند ماہ میں 12 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔
شائع 24 فروری 2024 05:09pm

چین کے متعدد چھوٹے شہروں میں چھوٹی چھوٹی الیکٹرک کاروں کی بہار آگئی ہے۔

چین الیکٹرک کاریں تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ چین کی تیار کی ہوئی شاندار الیکٹرک کاروں نے مغربی دنیا میں کھلبلی مچادی ہے۔

یورپ اور امریکا میں کاریں تیار کرنے والے متعدد اداروں کا کہنا ہے کہ چینی الیکٹرک کاروں کا سیلاب روکنے کے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔

چین نے بیرونی منڈی کے ساتھ ساتھ اپنے ہاں بھی الیکٹرک کاریں مقبول بنانے پر توجہ دی ہے۔ کم آمدنی والے لوگوں کے لیے تیارکی جانے والی چھوٹی الیکٹرک کاریں درجنوں چینی شہروں میں رنگ بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

لوگ چھوٹی الیکٹرک کاروں کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ یہ ماحول دوست ہوتی ہیں، شور بھی زیادہ نہیں مچاتیں اور ان کی دیکھ بھال بھی بہت آسان ہے۔

MINI ELECTRIC CARS

CHEAPEST

LOWER INCOME