Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر گوہر کیخلاف بیانات پر پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 07:57pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، شیر افضل مروت نے گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا تھا۔

شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل کو 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے، انہوں نے ایسا کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

شیر افضل مروت نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چیئرمین شپ سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا تین ماہ کا وقت بیرسٹر گوہر کو ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے، ورکرز کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام ہوئے۔

شیرافضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین شپ کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور خراب کارکردگی ہے۔

Pakistan Politics

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

election 2024 results