Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

رشتے سے انکار کیوں کیا؟ خاتون نے اینکر کو اغوا کرا لیا

خاتون نے غنڈوں کی مدد سے اینکر اپنے آفس میں قید کر لیا تھا
شائع 24 فروری 2024 04:10pm

بھارتی ریاست تلنگانہ کی خاتون نے شادی کی خواہش کی خاطر اینکر کو اغواء کرا لیا، پولیس نے خاتون سمیت اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تلنگانہ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی بھوگیریڈی ترشنا نے 2 سال قبل ایک رشتے کی ویب سائٹ پر ٹی وی اینکر کی تصویر دیکھی تھی، جو کہ میوزک شو ہوست پرناؤ سسٹلا کی تھی۔

ترشنا اسی وقت سے اینکر کی دیوانی ہو گئی تھیں، اسی خواہش میں مبتلا ہوگئی تھیں کہ شادی وہ پرناؤ سے ہی کریں گی۔ چونکہ پروفائل میں پرناؤ کا نمبر بھی موجود تھا۔

یہی وجہ تھی کہ ترشنا نے ان سے رابطہ کیا، تاہم اینکر نے واضح کیا کہ کسی نامعلوم شخص نے میری تصاویر کا غلط استعمال کیا ہے، بعدازاں اینکر نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی۔

تاہم خاتون ٹس سے مس نہ ہوئیں اور اسی امید میں رہیں کہ وہ پرناؤ کوہی اپنا دلہا بنائیں گی، اگرچہ پرناؤ نے انہیں بلاک کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترشنا نے پرناؤ کو اغواء کرانے کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کے لیے خاتون نے باقاعدہ 4 افراد کی خدمات حاصل کیں۔

اس حوالے سے انہوں نے پرناؤ کی گاڑی میں ٹریکنگ ڈیوائس بھی نصب کرائی، تاکہ نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔

رواں ماہ کی 11 تاریخ کو ترشنا نے غنڈوں کی مدد سے پرناؤ کو اغواء کرا لیا، خاتون نے اپنے ہی دفتر میں اینکر کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم اینکر نے خاتون کو یقین دہانی کرائی کہ وہ فون کالز کا جواب بھی دے گا اور انہیں بلاک سے بھی ہٹائے گا، جس کے بعد خاتون نے اینکر کو چھوڑ دیا۔

مقامی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کی دفعات کے تحت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے خاتون سمیت پانچوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

india

Marriage

online rishta

Online marriage wesbite