Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آپ نئی تاریخ لکھیں گی‘ ، محسن نقوی کی مریم نواز کو مبارکباد

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی رائیونڈ میں ن لیگ کی سینیئر نائب صدر سے ملاقات
شائع 24 فروری 2024 02:52pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدرمریم نوزاز سے ملاقات کی ہے۔

رائیونڈ آمد پر نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کا استقبال کیا۔

محسن نقوی نے وزیراعلی پنجاب کے کیے نامزدگی پر مریم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے۔یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی۔

نگران وزیراعلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی نامزد وزیراعلی کو بریف بھی کیا۔

ملاقات میں مریم نوازشریف نے بھی محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ عوامی خدمات کو سراہا.

PMLN

Maryam Nawaz

mohsin naqvi