Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جعلی نتائج نامنظور‘ جماعت اسلامی کے مارچ کا آغاز کچھ دیر میں

آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
شائع 24 فروری 2024 02:07pm

جماعت اسلامی کراچی آج سندھ اسمبلی کی جانب ’جعلی نتائج نامنظور مارچ‘ کرے گی، جبکہ حافظ نعیم الرحمان مارچ سے خظاب کریں گے۔

آج کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی تک مارچ کرے گی، جبکہ آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے مارچ کا آغاز مسجد خضرا پاسپورٹ سے کیا جائے گا جو کہ سندھ اسمبلی پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس حوالے سے کارکنان کی بڑی تعداد مسجد خضرا کے پاس پہچنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی نے عوام سے جعلی نتائج نامنظور مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی ہے۔

واضح رہے آج گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے بھی سندھ اسمبلی کی جانب احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کراچی کے ضلع جنوب میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

jamat e islami karachi

HAFIZ NAEEMU UR REHMAN