Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوٹی پارلر نے دیہاڑی دار مزدوروں کی کایا پلٹ دی

نیا روپ دیکھ صارفین بھی تعریف کرنے لگے
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 01:43pm

مشہور بیوٹی پارلر نے دو مزدوروں کو نیا روپ دے دیا ہے، ہئیراسٹائلسٹ نے شلوارقمیض سے پینٹ کوٹ اور شوز پہنا کر انہیں ایسی شاندار لُک دی کہ صارفین بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔

ایک وقت تھا سوشل میڈیا پر ارشد چائے والا کافی مقبول ہو گیا تھا، ارش کی وجہ شہرت اس کی نیلی آنکھیں تھیں جس کے بعد اسے مختلف پراجیکٹس میں ماڈلنگ کا موقع ملا۔

ایسا ہی ان مزدوروں کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ کاشی سیلون کے آفیشل انسٹاگرام پراپ لوڈ کیا جانے وال ویڈیوز میں دو مزدوروں کو اپنے کام میں مگن دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں مزدور بجری اور سیمنٹ کا مکسچر بنانے میں مگن تھے کہ اسی دوران دونوں سے بات چیت کی گئی۔

مزدوروں کے کپڑے دھول مٹی میں خراب ہو چکے تھے، جبکہ چہرے اور بال بھی غرد و غبار کی وجہ سے متاثرنظر آرہے ہیں۔

لیکن آرٹسٹ اپنے بیوٹی سیلون لے جا کر دونوں مزدوروں کو بدل کر رکھ دیا ہے، دونوں مزدوروں کو سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ پہنایا گیا جبکہ ان کے بالوں کو بھی مختلف اسٹائل دیا گیا تھا۔

چہرے کی تازگی بڑھانے کے لیے بھی فیشل کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں مزدوروں کی شخصیت نکھر کر سامنے آ گئی۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے دیے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ کاشی کی بات ہی الگ ہے، جس کو ہاتھ لگائے، اسے چمکا دے۔

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ ان دونوں کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے یہ ویڈیو ان کا مستقبل تبدیل کردے، اللہ آپ کو برکت دے۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ پٹھان میک اوور کے بغیر بھی پیارے ہی ہوتے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ سب کچھ بہت پیارا تھا، مگر آپ کو ان کے بال ڈائی نہیں کرنا چاہیے تھے۔

social media

social media influencer

kashi

kashif hair saloon

kashii hair saloon

hair saloon