Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف علی زرداری پرمبینہ سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع

میں الیکشن ہار گیا ہوں، شیخ رشید
شائع 24 فروری 2024 10:59am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آصف علی زرداری پرمبینہ سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے سماعت کی،شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردارشہباز اور دیگر کے ہمراہ پیش ہوئے۔

جج کی جانب سے صحت سے متعلق پر استفسار پر شیخ رشید نے کہا کہ، ’جی طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے‘۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے وکیل نے بتایا کہ سینیئرکونسل سردارعبدالرازق ہائیکورٹ بارانتخابات میں مصروف ہیں،آئندہ سماعت پردلائل دیں گے ۔

شیخ رشید نے استدعا کی کہ رمضان کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں جس پر عدالت نے شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے۔

شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

سماعت کے بعد اسلام آباد کی مقامی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میں الیکش ہارگیا ہوں، آزاد اور منصفانہ انتخابات سے متعلق سوال پرانہو نے کہا کہ میڈیا کو سب پتہ ہے۔

Asif Ali Zardari

Asif Zardari