Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف تحقیقات کرنے والا صحافی برطرف، سامان ضبط

سی بی ایس نیوز نے کیتھرین ہیرج سمیت 20 ملازمین کو فارغ کردیا
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 10:00am

امریکا کے معروف میڈیا آؤٹ لیٹ سی بی ایس نیوز نے بظاہر صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے حوالے سے ایک خبر پر تحقیق کی پاداش میں ایک صحافی کو برطرف کرکے اس کا سامان ضبط کرلیا ہے۔

سی بی ایس نیوز نے (جس کا پیرنٹ ادارہ پیراماؤنٹ گلوبل ہے) کیتھرین ہیرج سمیت مجموعی طور پر 20 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔

ادارہ کئی سال سے ملازمین کو فارغ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاہم کیتھرین کے معاملے میں ادارے نے جو روش اختیار کی ہے اس نے دیگر ملازمین کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

کیتھرین ہیرج آئین کی پہلی ترمیم سے متعلق ایک ایسی اسٹوری پر کام کر رہی تھی جس میں صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ اس کے لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

کیتھرین کے چیمبر میں موجودہ تمام اہم فائلز ادارے نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ نیو یارک پوسٹ کو معلوم ہوا ہے کہ ہنٹر بائیڈن سے متعلق سارا مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

سی بی ایس نیوز نے کیتھرین ہیرج کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس پر ملازمین مضطرب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیتھرین کا سامان تحویل میں لینے کا ادارے کو قانونی طور پر کوئی اختیار نہیں۔

Hunter Biden

CBS NEWS

CATHERINE HERRIDGE

PERSONAL FILES