Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شجاع آباد: گتا فیکٹری میں آتشزدگی، 10گھنٹے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گتا و مشینری جل گئی، مالکان
شائع 23 فروری 2024 11:43pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

شجاع آباد میں کالی پل کے قریب گتا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 10گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

جمعہ کی رات گیارہ بجے تک موصول اطلاعات کے مطابق صبح لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

فیکٹری میں آتشزدگی کی تفصیل بتاتے ہوئے ریسکیو ورکرز نے کہا کہ آگ نے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ورکرز نے مالکان کے دعوے کے حوالے سے بتایا کہ 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا گتا و مشینری جل کرخاکستر ہوگئی۔

آخری اطلاع آنے تک ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔

fire

Multan

rescue 1122