Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ایرانی وزیر خارجہ نے انتخابات 2024 کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد دی
شائع 23 فروری 2024 10:30pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے نگران حکومت کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور ایران کی حکومتوں اور عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی روشنی میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری رابطوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب ایران نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ جس کے رد عمل میں پاکستان نے بھی ایران میں بلوچستان سے ملحقہ علاقے میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Pakistan Foreign Office

Pak Iran Border

IRANI FOREIGN MINISTER