Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

سماء ٹی وی کے سابق سربراہ ظفرصدیقی انتقال کرگئے

ظفرصدیقی کا انتقال دبئی میں ہوا، خاندانی ذرائع
شائع 23 فروری 2024 08:41pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

پاکستان کی معروف کاروباری اور میڈیا شخصیت ظفرصدیقی انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظفرصدیقی کاانتقال دبئی میں ہوا۔

رپورٹ ے مطابق سماء ٹی وی کے بانی اور سی این بی سی عربیہ کے سابق چیئرمین ظفر صدیقی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور متحدہ عرب امارات کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

زیڈ ایس کے نام سے مشہور ظفر صدیقی نہ صرف ایک میڈیا شخصیت تھے بلکہ نئے ٹیلی ویژن چینلز کے قیام میں ایک دور اندیش معمار بھی تھے۔ ان کی موت خطے کے میڈیا کے منظرنامے میں ایک دور کے خاتمے کی علامت سمجھی جارہی ہے۔

اپنے شاندار ٹیلی ویژن کیریئر سے قبل، ظفر صدیقی نے کے پی ایم جی میں 18 سال گزارے، جہاں وہ شراکت دار سے آگے بڑھ کر آخر کار اس کے ایک کنسلٹنسی پریکٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر بن گئے۔

فنانس اور مینجمنٹ میں ان کی مہارت نے میڈیا انڈسٹری میں ان کے بعد کے منصوبوں کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔

social media

PEMRA

Zafar Siddiqui Death