Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی ٹوئٹر سے جھوٹی وارننگز جاری کر رہی ہے، نگران وزیر اطلاعات

فیک اکاؤنٹ بنائے جا رہے ہیں، لوگوں کی لاگ ان معلومات حاصل کی جاتی ہیں، عمر سیف
شائع 23 فروری 2024 08:36pm

نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹ بنا رہے ہیں اور پھر ان اکاؤنٹس کے ذریعے ٹوئٹر صارفین کو جھوٹی وارننگز بھیجتے ہیں جس میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ ان کی پوسٹ ٹوئٹر قوانین کے خلاف ہے۔

عمر سیف نے جمعہ کے روز ایک اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں ایک ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) یعنی صارف کو براہ راست بھیجا گیا پیغام دکھایا گیا ہے۔ ایکس سپورٹ کے الفاظ سے شروع ہونے والے اس پیغام میں درج ہے کہ آپ نے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، قانون کے تحت آپ غلط پائے گئے ہیں، اگر آپ کے خیال میں ایسا غلطی سے ہوا ہے تو جلد سے جلد ہم سے رابطہ کریں۔ اگر آپ 24 گھنٹے میں نیچے دیا گیا فارم پر نہیں کرتے تو آپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

عمر سیف نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ جبران الیاس ٹؤئٹر پر جعلی آئی ڈیز بناتے ہی اور لوگوں کو ڈی ایم میں یہ تاثر دیتے ہوئے مسیج بھیجتے ہیں کہ گویا کہ آفیشل اکاؤنٹ سے آیا ہو۔ اس میسج میں لوگوں کو ایک ویب سائیٹ پر xhelprules.com پر کر اپنی لاگ ان معلومات دینے کے لیے کہا جاتا ہے۔

عمر سیف نے لوگوں کو ایک اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے بھی کہا۔

ٹویٹر

Twitter Down

umar saif