Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمبلی کا رکن بننے والے باپ اور دو بیٹوں نے حلف اٹھالیا

مخالفین ارب پتی تھے لیکن اس کے باوجود ہم کامیاب ہوئے، سردار پرویز اقبال گورچانی
شائع 23 فروری 2024 06:04pm
Sardar Pervaiz Iqbal Gorchani and two sons take oath of Punjab Assembly - Aaj News

سردار پرویز اقبال گورچانی اور ان کے دو بیٹوں سردارشیر علی گورچانی اور سردار شیر افگن گورچانی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

آج نیوز سے گفتگو میں گھر کے سربراہ سردار پرویز نے کہا کہ اپنے بیٹوں کے ساتھ رکن اسمبلی منتخب ہونے پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مخالفین ارب پتی تھے لیکن اس کے باوجود اللہ نے ہمیں عزت بخشی اور ہم کامیاب ہوئے۔

دو بیٹوں سردار شیر علی گورچانی اور سردار شیر افگن گورچانی نے بھی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر اسمبلی میں آئے ہیں ۔ لوگوں اور ملک کے لئے مخلص ہوکر کام کریں گے۔

دونوں بھائیوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انھیں تین ٹکٹ دیے۔

punjab assembly

Pakistan Politics

election 2024 results