Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی نے یوسف گیلانی سمیت 3 سینیٹرز کو اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے سے روک دیا

پیپلزپارٹی قیادت نے یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کیلئے کیا
شائع 23 فروری 2024 05:36pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سمیت 3 منتخب اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔

پیپلزپارٹی کے 3 سینیٹرز عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اسمبلی رکنیت کا حلف ابھی نہیں اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے 3 سینیٹرز کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو فی الحال رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے سے روکا ہے جبکہ سینیٹر نثار احمد کھوڑو اور سینیٹر جام مہتاب ڈہر کو بھی سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے سے بھی روک دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت نے یہ فیصلہ سینیٹ انتخابات میں عددی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔

karachi

takes oath

PPP

Yousuf Raza Gilani

Pakistan People's Party (PPP)

ppp senators

Assembly Membership

nisar ahmed khuhro

jam mehtab dahar