Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

طیارے میں دھماکے کے بعد پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں دھواں پھیلنے سے مسافروں کو سخت مشکلات درپیش آئیں
شائع 23 فروری 2024 05:11pm
فوٹو ۔۔ روئٹرز/فائل
فوٹو ۔۔ روئٹرز/فائل

فلپائن سے اڑان بھرنے والے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر کے پاور بینک میں دھماکا ہوگیا۔ جس کی وجہ سے کمرشل طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔

فلپائن کے ٹیلی ویژن نیوز براڈکاسٹنگ شو ”24 اوراس“ کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ فلپائن کے جزیرے بوراکے(Boracay) سے شنگھائی جانے والی پرواز میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق پاور بینک ڈیوائس سے نکلنے والا دھواں طیارے کے اگلے حصے میں پھیل گیا۔

ڈیوائس سے نکلنے والے دھوئیں سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دھویں سے بچنے کیلئے مسافر طیارے میں پیچھے کی طرف چلے گئے۔

اس واقعہ میں اگرچہ کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن طیارے کو ہانگ کانگ میں لینڈ کرنا پڑا۔

فلپائن کی سول ایوی ایشن ریگولیشنز کے مطابق صرف 27,000 ایم اے ایچ والے پاور بینک کو ہی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت ہے۔

این بی، جی ایم اے انٹیگریٹڈ نیوز نے سکیورٹی کے ماہر بونگ اوٹیزا کے حوالے سے بتایا کہ ناقص سرکٹ والے کم تر پاور بینک زیادہ گرم ہوسکتے ہیں اور آگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

Plane Crash

Plane emergency landing

Philippine