Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کی مجموعی شرح 30 اعشاریہ 68 فیصد پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
شائع 23 فروری 2024 04:44pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ 0 اعشاریہ 04 فیصد بڑھ گیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 30 اعشاریہ 68 فیصد پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر 24 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ برائلر مرغی 5 روپے 49 پیسے فی کلو اور کیلے 9 روپے 40 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے۔

ایک ہفتے میں چینی 1 روپے 25 پسیے فی کلو مہنگی ہو گئی، رواں ہفتے کے دوران مٹن 15 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں بیف 6 روپے 26 پیسے اور دہی ایک روپے 53 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، جب کہ دال مونگ ایک روپے 67 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مسور ایک روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، رواں ہفتے چائے، لہسن، دال چنا، دال ماش اور دودھ بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 29 روپے 17 پیسے فی کلو سستا ہو گیا، انڈے31 روپے 32 پیسے فی درجن اور ایل پی جی کا سلنڈر 58 روپے 96 پیسے سستا ہوا۔

حالیہ ہفتے آٹے کا بیس کلو تھیلا 10 روپے 6 پیسے سستا ہوا جب کہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

economic crisis

IMF PAKISTAN

Pakistan Inflation