Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی سے خواتین کی 20 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری

سندھ سے خواتین کی 10 مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی اور 4 ایم کیوایم الاٹ
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 03:37pm

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی 20 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کردیے جبکہ قومی اسمبلی سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی خواتین کی نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیے، مجموعی طور پر 20 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

قومی اسمبلی کے مزید 4 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکشن بھی جاری کردیے جبکہ انتخابی عذر داریوں پر بھی سماعت جاری رہی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 10 مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی اور 4 ایم کیوایم کو دی گئیں۔

فہرست میں شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا،ناز بلوچ اور مہرین رزاق بھٹو مخصوص نشستوں پر کامیاب قرار دینے والوں میں شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے آسیہ اسحاق صدیقی، سبین غوری، نگہت شکیل خان بھی مخصوص منتخب ہوئیں۔

بلوچستان سے خواتین کی قومی اسمبلی کی 2 مخصوص نشستیں ن لیگ، ایک پیپلز پارٹی اور ایک جے یو آئی کو دی گئی جبکہ بلوچستان اسمبلی سے خواتین کی 11 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی سے پنجاب کی خواتین کی نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔

خیبرپختوںخوا سے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق جمیعت علماء اسلام اور مسلم لیگ (ن) کو ایک ایک نشست حاصل ہوئی ہے۔

نوٹفکشین کے مطابق جے یو آئی کی شاہدہ بیگم کو نشست دی گئی ہے جن تعلق لکی مروت ہے، جبکہ ن لیگ کی شائستہ خان کا تعلق ہری پور سے ہے۔ خیبرپختونخوا کی 8 سیٹوں پر تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 27 سے آزاد امیدوار اقبال خان، این اے 38 سے آزاد امیدوار شاہد احمد، این اے 40 سے جے یو آئی کے مولانا مصباح الدین، این اے 43 سے داور خان کنڈی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 6 مزید کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے جبکہ پی پی 289 ڈی جی خان سے آزاد امیدوار محمود قادر خان کامیاب قرار پائے ہیں۔

مزید پڑھیں

بلوچستان اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے صرف مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی، الیکشن کمیشن

مریم نواز، مریم اورنگزیب سمیت پنجاب اسمبلی کے 313 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

الیکشن کمیشن نے پی پی 68 گجرانوالہ سے کامیاب امیدوار ارقم خان کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، ارقم خان پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 23، این اے 116، پی کے 57، پی پی 285 تونسہ سے متعلق انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

این اے 75 نارووال کے آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہئوے کامیاب ن لیگ کے امیدوار کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ پی پی 169 سے میاں محمودالرشید کی درخواست پر سماعت4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور بلوچستان سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز جاری کردیے

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں اور بلوچستان اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پر کامیاب قرار دیے گئے امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز جاری کردیے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی 17 خواتین امیدوارکامیاب قراردی گئیں۔

کامیاب امیدواروں میں طاہرہ اورنگزیب، مریم اورنگزیب، شائشہ پرویز، نزہت صادق، وجیہہ قمر، زیب جعفر، انوشہ رحمان، رومینہ خورشید عالم شامل ہیں۔

کرن عمران ڈار، زہرہ ودود فاطمی، شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر، آئی پی پی کی منزہ حسن اور ق لیگ فرخ خان کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کی 3 اقلیتی نشستوں کے نوٹی فیکشنز بھی جاری کردیے گئے، پیپلزپارٹی کے سنجے کمار، مسلم لیگ ن کے پیٹرک مسیح ، جے یو ائی کے روی پہوجا کامیاب قرار دے دیے گئے۔

اسلام آباد

National Assembly

Notification

reserved seats

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

women reserved seats