Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کو اچانک کلینک جانے کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

سابق بھارتی ٹینس اسٹار کی تصویر نے پہلی نظر میں دیکھنے والوں کو پریشان کردیا
شائع 23 فروری 2024 02:11pm

خلع کے بعد سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کلینیک سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ جلد کی ڈاکٹر کے ساتھ موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ایک اسٹوری اپلوڈ کی گئی تھی جس میں وہ سر پر سفید ٹوپی اوڑھے اور سفید گاؤن پہنے ہوئے تھیں۔

ثانیہ نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی بہترین دوست ڈاکٹر ریڈمیلا لوکیان کے پاس ہیں، جو ہمیشہ ان کے جلد کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ساتھ ہی ثانیہ نے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔

ثانیہ اسکن اسپیشلسٹ کے کلینیک میں موجود تھیں، جہاں وہ اکثر آتی رہتی ہیں۔

واضح رہے شعیب ملک سے ثانیہ مرزا کے رواں سال خلع لینے کی خبر کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ثانیہ اپنے انسٹاگرام پر دلچسپ اور معنی خیز تصاویر اور کیپشنز شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

india

Shoaib Malik

Sania Mirza

tennis star

healthy skin

Sania Shoaib Divorce

shoaib malik sania mirza

skin speciaitist