Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی نژاد خاندان کے کینیڈین قاتل کو عمر قید کی سزا

عدالت کی جانب سے سیاہ فام مجرم کے عمل کو دہشتگردی قرار دیا گیا۔
شائع 23 فروری 2024 11:21am

پاکستان نژاد کینیڈین مسلم فیملی کے قتل میں ملوث سفید فام کو کینیڈین عدالت میں عمر بھر قید کی سزا سنا دی ہے، مجرم نے 2021 میں مسلم فیملی کے 5 افراد کو تیز رفتار گاڑی سے کچل دیا تھا۔

کینیڈا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعے سے متعلق عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

عدالت نے سفید فام نیتھینئل ویلٹمان کے عمل کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مجرم کو جیل بھیج دیا ہے۔

23 سالہ مجرم نے پاکستان نژاد کینیڈین مسلم شہری 46 سالہ سلمان افضال، 44 سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15 سالہ بیٹی یمنہ اور 74 سالہ والدہ طلعت کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا تھا، جبکہ 9 سالہ بیٹا زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستانی فیملی اونتاریو شہر کے لندن ٹاؤن کی سڑک پر چہل قدمی کر رہے تھے، کہ اسی دوران سفید فام مجرم ویلٹمان نے دانستہ طور پر مسلم فیملی پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

کینیڈین عدالت کے جج رینی پومیرانس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ مجرم کی کاروائی دہشتگردی کی سرگرمی معلوم ہوتی ہے۔

دوسری جانب ویلٹمان کے وکلاء نے عدالت میں مجرم کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویلٹمان ذہنی مریض ہیں۔ وکلاء کی جانب سے ذہنی مریض اس لیے کہا گیا تھا تاکہ مجرم کو کم سے کم سزا ہو سکے۔

تاہم قتل کی واردات کے بعد ویلٹمان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کیا ہے، میں نے ان لوگوں کو قتل کیا ہے‘۔

Islamophobia

family

canada

Canadian government

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistani man