Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالی ووڈ جوڑے نے سندھی رسم و رواج کے ساتھ شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟

اداکار راکول سنگھ اور اداکارہ جیکی بھاگنانی نے شادی کی تقریبات توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں
شائع 23 فروری 2024 10:31am

بالی ووڈ کے معروف اداکار راکول پریت سنگھ اور جیکی بھاگنانی نے خاندانی رسم و رواج اور مخصوص سندھی اسٹائل میں شادی کی ہے، جوڑا 21 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا ہے۔

بھارتی شہر گوا میں ہونے والی اس شادی میں دونوں اداکار موجود تھے، گوا شہر ساحل سمندر کے قریب ہونے کے باعث بھی مقبول ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی گوا کے آئی ٹی سی گرانڈ میں دلہا اور دلہن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں اہلخانہ اور دوستوں سمیت فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار راکول اور اداکارہ جیکی بھاگنانی کی شادی کی 2 تقاریب ہوں گی، ذرائع کے مطابق جوڑا اپنے ثقافتی رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گا۔

ایک شادی کی تقریب آنند کراج کے مطابق ہوگی اور دوسری سندھی رسم و رواج کے مطابق ہوگی۔ سکھ مذہب میں شادی کی رسومات کو آنند کراج کہا جاتا ہے۔

اداکار راکول کا تعلق چونکہ سکھ مذہب سے ہے، اور اداکارہ جیکی سندھی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں اداکار اپنے خاندانی اور مذہبی رسم و رواج کے مطابق شادی کی 2 تقاریب کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں ہونے والی تقریب میں اداکارہ اور اداکار سندھی رسم و رواج کے مطابق شادی میں سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے، جبکہ اداکارہ نے ٹی پنک یعنی ہلکا گلابی رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا تھا۔

india

Bollywood

Marriage

Love Marriage

Goa

INDIAN FILMS

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR